سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر یمن کے مرکزی بینک میں جمع کرادیئے

امید ہے کہ جمع کرائی گئی رقم سے یمن کی معیشت اور یمنی شہریوں کے معاشی حالات پر مثبت اثرات مرتّب ہوں گے، سعودی حکام


ویب ڈیسک January 18, 2018
سعودی عرب کی جانب سے یمنی بینک میں جمع کرائی گئی مجموعی رقم تین ارب ڈالر ہوگئی ہے۔ فوٹو:فائل

سعودی عرب نے یمن کی کرنسی کو مستحکم کرنے کے لئے 2 ارب ڈالر کی امداد یمن کے مرکزی بینک میں جمع کرا دی ہے جس کا مقصد مقامی کرنسی کی قدر کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

سعودی سرکاری خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر سعودی حکام نے یمن کے مرکزی بینک میں دو ارب ڈالر کی رقم جمع کرا دی ہے۔ سعودی حکام نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس رقم کے نتیجے میں یمن کی معیشت اور یمنی شہریوں کے معاشی حالات پر مثبت اثرات مرتّب ہوں گے۔

واضح رہے کہ خانہ جنگی کا شکار یمن شدید مالی بحران کا شکار ہے ، اس سلسلے میں سعودی عرب کی جانب سے یمنی مرکزی بینک میں جمع کرائی گئی مجموعی رقم تین ارب ڈالر ہو گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں