ایم سی بی کا 4 روپے فی شیئرنقدعبوری ڈیویڈنڈ کا اعلان

پازٹ میں 8 فیصد اضافہ ہوا جو 529.4 ارب روپے رہے،کرنٹ اکائونٹ میں 13 فیصد اضافہ ہوا، بچت اکائونٹ میں9 فیصد اضافہ ہوا.


Business Reporter August 08, 2012
بینک کوپہلی ششماہی میں11.3ارب کا منافع،فی حصص آمدنی12.31 روپے رہی، فوٹو فائل

KARACHI: ایم سی بی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے حصص یافتگان کے لیے فی حصص 4 روپے نقدعبوری منافع دینے کا اعلان کردیا ہے۔ بینک کی جانب سے پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج کے مطابق زیرتبصرہ ششماہی میں ایم سی بی بینک کو7 فیصد اضافے سے17.2 ارب روپے مالیت کاقبل از ٹیکس جبکہ بعد ازٹیکس بھی 7 فیصد اضافے سے 11.3 ارب روپے مالیت منافع حاصل ہوا۔ زیرتبصرہ ششماہی میں بینک کی غیر سودی آمدنی کی مالیت25 فیصد اضافے سے 5.2 ارب روپے رہی۔

جبکہ بینک کی خالص مارک اپ آمدنی 20.9 ارب روپے رہی۔ ایم سی بی بینک کے چیئرمین میاں محمد منشا کی سربراہی میں منعقدہ بورڈ اجلاس میں بتایا گیا کہ زیرتبصرہ ششماہی کے دوران بینک کے فی حصص آمدنی 12.31 روپے رہی، اثاثہ جات پر منافع میں 3.38 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ ایکویٹی پر منافع 27.68 فیصد رہا اس دوران بینک کے فی حصص کی بک ویلیو میں 92.16 بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

بینک کی مالی حالت مزیدمستحکم ہونے کی وجہ سے دسمبر 2011 تا 30 جون 2012 کے دوران بینک کے اثاثہ جات کی مالیت 32.9 ارب روپے کے اضافے سے 686.1 ارب روپے رہی، خالص سرمایہ کاری میں 11 ارب روپے کا اضافہ ہوا جو مجموعی طور پر 327.5 ارب روپے رہی، مجموعی ایڈوانسزکی مالیت 15.6 ارب روپے کے اضافے سے 263.7 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گئی، انفیکشن تناسب میں 10 فیصد بہتری آئی (دسمبر 2011 میں 10.75 فیصد تھا)۔

ڈپازٹ میں 8 فیصد اضافہ ہوا جو 529.4 ارب روپے رہے، کرنٹ اکائونٹ میں 13 فیصد اضافہ ہوا، بچت اکائونٹ میں 9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ٹرم ڈپازٹ میں 4 فیصد کمی ہوئی، سی اے ایس اے تناسب بہتر ہوکر 83 فیصد ہوگیا جو 31 دسمبر 2011 میں 81 فیصد تھا،انتظامی اخراجات میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 11 فیصد اضافہ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں