چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش

اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے ججز کے لیے 6 ناموں کی سفارش بھی کی گئی


ویب ڈیسک January 18, 2018
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی گئی ہے، فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کی۔ اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج بنانے اور لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس یاور علی شاہ کو بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس فائز عیسیٰ رپورٹ نے نیشنل ایکشن پلان کا پول کھول دیا

اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے ججز کے لیے 6 ناموں کی سفارش کی گئی ان میں چار وکلاء عدنان اقبال، امجد علی، آغا فیصل اور صلاح الدین عباسی جب کہ دو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز عشرت علی شاہ اور کوثر سلطانہ شامل ہیں۔

اجلاس کے شرکا نے سندھ ہائی کورٹ میں ایک سال کے لیے ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی سفارش بھی کی، تمام سفارشات منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو ارسال کردی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں