لاہورچیمبرکابزنس مین پولیس لائژن کمیٹی کے قیام کامطالبہ

امن و امان کی تباہ کن صورتحال کے پیش نظر تاجر برادری لاہورچیمبر سے اسلحہ لائسنسوں کے حصول میں مدد کا مطالبہ.

لاہورچیمبرکابزنس مین پولیس لائژن کمیٹی کے قیام کامطالبہ۔ فائل فوٹو

KARACHI:
لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیاہے کہ وہ فوری طور پر بزنس مین پولیس لائژن کمیٹی کا قیام عمل میںلائے کیونکہ امن و امان کی صورتحال ہرگزرتے دن کے ساتھ بدترین ہوتی جارہی ہے،ایک بیان میںچیمبرکے صدرعرفان قیصر شیخ نے کہاکہ بینک ڈکیتیاں،جیولرزمارکیٹوں میں نقب زنی،چوریاں،اغوا برائے تاوان، کاراور موبائل چھیننے کے واقعات روز مرّہ کامعمول بن چکے ہیں اورصورتحال پر قابو پاناتنہا پولیس کے بس کاروگ نہیں۔

انھوںنے کہا کہ امن و امان کی تباہ کن صورتحال کے پیش نظر تاجر برادری لاہورچیمبر سے اسلحہ لائسنسوں کے حصول میں مدد کا مطالبہ کررہی ہے تاکہ وہ خود جرائم پیشہ عناصر سے نمٹ سکے،انھوںنے کہاکہ لاہور چیمبر عرصہ دراز سے بزنس مین پولیس لائژن کمیٹیوں کے قیام کی ضرورت پر زور دے رہاہے لیکن حکام نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔


انھوںنے کہاکہ امن و امان کی بدترین صورتحال نہ صرف مقامی سرمایہ کاری کو متاثرکررہی ہے بلکہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو بھی انتہائی منفی پیغام دے رہی ہے، انھوں نے کہاکہ ان ہی حالات سے تنگ آکر صنعتی یونٹس دیگر ممالک میںمنتقل ہوچکے ہیںاورمزید صنعتکارمنتقلی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، انھوں نے کہاکہ 60 کی دہائی میںمشرق وسطیٰ کے کئی ممالک کی برآمدات پاکستان سے کم تھیں۔

لیکن آج ان میںسے ہر ملک کی برآمدات ہم سے کہیں زیادہ ہوچکی ہیںجو لمحہ فکریہ ہے، سرمایہ کاری اور صنعت سازی کو فروغ دینے کیلیے امن و امان کی بہتر صورتحال ناگزیر ہے، حکومت فوری کمیٹی قائم کرے۔
Load Next Story