معیاری اسکرپٹ کامیاب فلم کی بنیاد ہے سید نور

معاشرے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کو فلم کا موضوع بنایا جائے، ہدایتکار


March 24, 2013
معاشرے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کو فلم کا موضوع بنایا جائے، ہدایتکار۔ فوٹو: فائل

سینئر ہدایتکار سید نور کہا ہے کہ فی الوقت فلم انڈسٹری کے حالات اطمینان بخش تو نہیں تاہم ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے۔

زیادہ محنت کرکے زیادہ اچھی فلمیں بنانا چاہئیں اور مجھے امید ہے کہ فلم انڈسٹری جلد کھویا ہوا مقام حاصل کرلیگی۔ انھوں نے کہا کہ معیاری اسکرپٹ کامیاب فلم کی بنیاد ہوتی ہے جب آپ کی بنیاد ہی کمزور ہوگی تو اس پر عمارت کھڑی نہیں کی جا سکتی۔

میں آج پھر کہوں گا کہ اپنے ثقافت کے اندر رہتے ہوئے اسکرپٹ لکھا جائے اور اپنے معاشرے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کو موضوع بنایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ سنجیدہ دوستوں سے مسلسل رابطے میں ر ہ کر انڈسٹری کی بہتری کے لیے منصوبہ بندی کرتا رہتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں