افراتفری چاہنے والےعناصرکے عزائم عوام سے ڈھکے چھپے نہیں شہبازشریف

پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک January 19, 2018
پاکستان کی ترقی اور خوشحالی جمہوریت میں ہے، شہباز شریف، فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ جو سیاسی عناصر افراتفری چاہتے ہیں ان کے عزائم عوام سے ڈھکے چھپے نہیں۔

لاہور میں پشتونخواعوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال، بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ سےمتعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ کو برا بھلا کہنے والوں کی مذمت اور ملک میں جمہوری نظام کے استحکام کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو طلب کرلیا

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی جمہوریت میں ہے، جمہوریت کےاستحکام کے لیے ہر سیاسی جماعت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے، پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں، پارلیمنٹ قابل احترام ادارہ ہے، نعروں یا نام نہاد تبدیلی کے دعوے سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی، جو سیاسی عناصر افراتفری چاہتےہیں ان کے عزائم ڈھکے چھپے نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں