
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے پاک افغان سرحد کے قریب نصب عمر ایف ایم ریڈیوٹاور تباہ کردیا ہے، دعوہ توئی کے قریب نصب ٹاور کے ذریعے ملک دشمن پروپیگنڈا کیا جارہا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے ٹاور تباہ کرکے ملک دشمن عناصر کی نشریات بند کردی ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں بالعموم اور خیبرایجنسی بشمول شمالی وزیرستان میں بالخصوص دہشتگردوں کے خلاف آپریشن رد الفساد جاری ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔