ہفتہ رفتہ حصص مارکیٹ میں ریکوری 298 پوائنٹس کا اضافہ
مارکیٹ سرمایہ0.4 فیصد کے اضافے سے 43 کھرب 83 ارب روپے پر پہنچ گیا، اوسط کاروباری سرگرمیاں7 فیصد بڑھ گئیں۔
SUKKUR:
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے منفی اطلاعات کے باوجود انڈیکس میں 298 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
غیرملکی سرمایہ کاروں نے گزشتہ ہفت مجموعی طور پر تیزی میں اہم کرداراداکیا جبکہ سیمنٹ سیکٹر میں نمایاں خریداری دیکھی گئی، اس کے علاوہ کھادسیکٹربھی سرمایہ کاروں کی توجہ کامرکز بنا رہا، گزشتہ ہفتے کے دوران نگران وزیر اعظم کے چنائو میں تاخیر، سیاسی بے چینی بڑھنے، ماہانہ کھاتوں پر منافع کی شرح 6 فیصد کیے جانے اور زرمبادلہ ذخائر میں کمی مارکیٹ پراثرانداز ہوئیں، ہفتے کے آغاز پر ہی انڈیکس 18000پوائنٹس کی نفسیاتی حد کھوبیٹھا تھا جو دیگر سیشنز میں کوشش کے باوجود بحال نہ ہوسکی تاہم ہفتہ وار بنیاد پر کے ایس ای 100 انڈیکس 298 پوائنٹس کے اضافے سے 17963.12 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری سرگرمیوں کا یومیہ اوسط حجم 7 فیصد کے اضافے سے 18 کروڑ 59 لاکھ حصص ریکارڈ کیا گیا، مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 0.4 فیصد بڑھ کر 43کھرب83 ارب 10کروڑ 19 لاکھ42 ہزار 745 روپے ہوگیا، گزشتہ ہفتے پی ایس ایم سی اور اے آئی سی ایل کے مالیاتی نتائج توقع سے کم جبکہ ایل پی سی ایل کے نتائج سرمایہ کاروں کی توقع سے زیادہ رہے، تیزی میں جہاں غیر ملکی سرمایہ اہم رہے وہیں سیمنٹ سیکٹر نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
نشاط ملز، ڈی جی خان سیمنٹ، اینگرو پولیمر، اینگرو کارپوریشن، لافاریج پاکستان، فوجی سیمنٹ، لکی سیمنٹ، اینگرو فوڈز اور کوٹ ادو پاور کے حصص سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز رہے، خطے کی دیگر اسٹاک مارکیٹوں کا جائزہ لیا جائے تو بھارت، انڈونیشیا، کوریا، فلپائن اور تائیوان کی کیپٹل مارکیٹ میں مندی رہی، صرف چین کی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔