جناح اسپتال کو جناح میڈیکل یونیورسٹی سے الحاق کرنیکا مطالبہ

طالبعلم یہاں کلینکل تربیت لیتے ہیں، ڈاکٹر الطاف کی زیر صدارت المنائی کا اجلاس۔


Staff Reporter March 24, 2013
شہر قائد کی بہتری اور ترقی کیلیے وسائل کو بروئے کار لائیں گے، میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

KARACHI: جناح اسپتال کا جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی سے الحاق کیاجائے تاکہ زیر تعلیم طالب علموں کوکلینکل پریکٹس اورحصول علم میں دشواریوںکاسامنانہ کرنا پڑے۔

40 سال سے سابقہ سندھ میڈیکل کالج کے طالب علم جناح اسپتال میں ہی اپنی کلینکل تربیت وتعلیم سے منسلک ہیں، یہ بات سابقہ سندھ میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل المنائی ایسوسی ایشن اورٹرسٹیزکے ہنگامی اجلاس میں کہی گئی، اجلاس چیئرمین سندھ میڈیکل کالج المنائی ڈاکٹر الطاف ہاشمی کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں المنائی کے عہدیداروں اورٹرسٹیز ڈاکٹرشاہد سمیع، ڈاکٹر اعظم خان، ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد اورڈاکٹر شہاب اللہ خان کے علاوہ دیگر ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹر ی اور صوبائی سیکریٹری صحت سے اپیل کی گئی کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے طالب علموں کو کلینکل پریکٹس کیلیے جناح اسپتال سے منسلک کیا جائے۔



اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 40 برسوں سے سندھ میڈیکل کالج کے طالب علم جناح اسپتال سے اپنی تعلیم وتربیت کے علاوہ اپنی پریکٹس بھی کررہے ہیں، جو کہ 40 برسوں سے ایک مستند فیکلٹی شمارکی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اس ادار ے سے وابستہ ڈاکٹرزکی ترقیاں پی ایم ڈی سی کے قوانین و ضوابط کے مطابق ہوئی ہیں اور اس کے اساتذہ تدریس کابہترین تجربہ رکھتے ہیں، سندھ میڈیکل یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے بھی اپیل کی ہے کہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کا جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی سے الحاق برقرار رکھا جائے تاکہ یہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات یکسوئی کے ساتھ اپنی تعلیم اور اچھی ٹریننگ حاصل کر سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔