ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی
ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک شہری شہید اور 4زخمی ہوگئے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی اور ایک پاکستانی شہری کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ہے۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو گزشتہ ایک ہفتے میں تیسری بار دفترخارجہ طلب کرکے آج ہونےوالے واقعے پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ و ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل نے ڈپٹی ہائی کمشنر بھارت جے پی سنگھ کو احتجاجی مراسلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ورکنگ باؤنڈری کے سیالکوٹ سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری شہید جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں اور بھارت کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی سفارت کار کی دفترخارجہ طلبی
ترجمان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے کہا ہے کہ رواں برس بھارت 101 سے زائد مرتبہ فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کرچکاہے جو ناصرف 2002 معاہدے کی بلکہ عالمی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بھارت معاہدے کی پاسداری کرے اور یہ بات یاد رکھے کہ پاکستان اپنی سرحدی حدود کی حفاظت اور بھارتی جارحیت کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے۔