تحریک انصاف مصنوعی بحران پیدا کرکے انتخابات سے فرار چاہتی ہے احسن اقبال

عمران خان کی کیفیت اس طالب علم جیسی ہے جس کے امتحان سے پہلے ہاتھ پیر پھول جاتے ہیں، وزیر داخلہ


ویب ڈیسک January 19, 2018
بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، وزیر داخلہ۔ فوٹو : فائل

وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف استعفوں کے ذریعے ملک میں مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرکے آئندہ انتخابات سے فرار چاہتی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی استعفوں کے ذریعہ مصنوعی بحران پیدا کرکے انتخابات سے فرار چاہتی ہے، پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنا عمران خان کی غیر جمہوری سوچ کی علامت ہے تاہم جمہوری عمل کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کی کیفیت اس طالب علم جیسی ہے جس کے امتحان سے پہلے ہاتھ پیر پھول جاتے ہیں، مسلم لیگ (ن) انتخابات کے لیے تیار ہے جب کہ معیشت کی بحالی، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ بڑی کامیابیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے تاہم بھارت کشمیر کے مسئلہ سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں