
بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی اوربربریت دن بدن بڑھتی جارہی ہے، جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج ورکنگ باؤنڈری اور سیز کنٹرول لائن سے ملحقہ شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔
بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چاہی سماہنی سیکٹر میں فائر بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ جس کے نتیجے میں 10 طالبات زخمی ہوگئیں۔ بھارتی اشتعال انگیزی کا شکار بننے والی طالبات میں سے پانچویں جماعت کی ایک طالبہ چمن کی حالت زیادہ تشویشناک ہے اور اسے شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال بھمبرمنتقل کیا گیا ہے۔
فائرنگ کے بعد شہریوں کی جانب سے بھارتی فورسز کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں، ان کا مطالبہ ہے کہ عالمی برادری بھارت کو دہشت گرد ملک قراردے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزی
واضح رہے کہ دفترخارجہ کی جانب سے آج جاری ہونے والے بیان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کوگزشتہ ایک ہفتے میں تیسری بار دفترخارجہ طلب کرکے آج ہونےوالے واقعے پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔