خاتون اہلکار کو ہراساں کرنے پر جنرل منیجر نادرا مظفرعلی شاہ برطرف

مظفرعلی شاہ نے اپنے خلاف الزامات کا جواب دینے میں ٹال مٹول سے کام لیا، چیئرمین نادرا


ویب ڈیسک January 19, 2018
مظفرعلی شاہ پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام تھا، چیئرمین نادرا : فوٹو : فائل

چیئرمین نادرا نے جنرل منیجر مظفر علی شاہ کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نادرا نے جنرل منیجر مظفر علی شاہ کو اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں نوکری سے برطرف کردیا ہے۔

چئیرمین نادرا کا کہنا ہے کہ مظفر علی شاہ پر خاتون اہلکار کو ہراساں کرنے کا الزام تھا، ان کے خلاف الزامات پر نادرا کی جانب سے 3 سینئر ڈائریکٹر جنرلز پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کی گئی تھی تاہم مظفرعلی شاہ نے تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے سرد مہری کا مظاہرہ کیا اور شواہد و گواہان کے بیانات کا تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے یا ٹال مٹول کرتے رہے، جس پر محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے مظفرعلی شاہ کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مظفرعلی شاہ ماضی میں ڈپٹی چئیرمین نادرا کے عہدے پر بھی فائر رہے ہیں جب کہ انہیں خاتون اہلکار کو ہراساں کرنے کے الزام میں او ایس ڈی بھی بنایا گیا تھا تاہم اب انہیں نوکری سے ہی برطرف کردیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں