کاجول اگلی فلم میں گلوکارہ کا کردار اداکریں گی

کاجول اپنے شوہر اجے دیو گن کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’ایلا‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی


ویب ڈیسک January 19, 2018
’’وی آئی پی 2‘‘سے قبل کاجول طویل عرصے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم’’دل والے‘‘میں نظر آئی تھیں، فوٹوفائل

بالی ووڈ اداکارہ کاجول طویل عرصے بعد ایک بار پھر بڑی اسکرین پر نظر آئیں گی لیکن اس بار وہ پہلی بار ایک گلوکارہ کا کردار ادا کریں گی۔

کاجول کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کم لیکن بہترین کام کرنا پسند کرتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے چاہنے والے آج بھی انہیں اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے چین رہتے ہیں۔ کاجول آخری بار گزشتہ برس ساؤتھ انڈین فلم''وی آئی پی2''میں نظر آئی تھیں۔ یہ فلم ساؤتھ انڈین سینما میں تو اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہی تھی لیکن بالی ووڈ کے شائقین کو زیادہ متاثر نہ کرسکی تھی تاہم کاجول اب ایک بار پھر بڑی اسکرین پر اپنے جلوے بکھیرنے آرہی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وہ فلمیں جنہیں ٹھکرا کرکاجول نے بڑی غلطی کی

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کاجول بہت جلد اپنے شوہر اجے دیوگن کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ''ایلا'' کی شوٹنگ کاآغاز کریں گی، فلم میں وہ پہلی بار ایک گلوکارہ کے روپ میں نظر آئیں گی۔ ''وی آئی پی 2'' سے قبل کاجول طویل عرصے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم''دل والے''میں نظر آئی تھیں۔ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران کاجول کا کہنا تھا کہ شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہمیشہ اچھا ہوتا ہے وہ بہت اچھے انسان ہیں۔ شاہ رخ خان کےساتھ کام کرنے میں اس لیے بھی مزہ آتا ہے کیو نکہ وہ اپنے کردار میں 300 فیصد ڈوب کر اداکاری کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں