دہلی ٹیسٹ آسٹریلوی ٹیم بھارت کے گرد شکنجہ کسنے لگی

266 رنز پر 8 پلیئرز آؤٹ، لیون 5 وکٹیں لے اڑے، کینگروز کی اننگز 262 پر تمام۔


Sports Desk March 24, 2013
دہلی ٹیسٹ: وکٹ گنوانے پر بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کی مایوس پویلین واپسی، دوسری جانب آسٹریلوی پلیئرز کامیاب بولر لیون کو شاباشی دے رہے ہیں۔ فوٹو: بی سی سی آئی

دہلی ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم بھارت کے گرد شکنجہ کسنے لگی،اسپنر ناتھن لیون بھرپور جوابی وار کرتے ہوئے5وکٹیں لے اڑے۔

میزبان ٹیم دوسرے دن کے اختتام پر266رنز پر 8 وکٹیں گنوا بیٹھی، یوں صرف 4رنز کی سبقت اور2پلیئرز باقی بچے ہیں، مرلی وجے اور چتیشور پجارا نے نصف سنچریاں بنائیں، قبل ازیں کینگروز کی پہلی اننگز 262 رنز پر تمام ہوئی، پیٹرسڈل نے 51 رنز اسکور کیے، ایشون نے 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق دوسرے روز جونسن اور پیٹنسن نے حریف اوپنرز کو دھمکانے کیلیے تمام داؤ آزمائے لیکن مرلی وجے (57) اور چتیشور پجارا (52) 108 رنز جوڑنے میں کامیاب رہے۔

7

البتہ ٹیم مضبوط آغاز سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا پائی، ویرت کوہلی(1) کے جلد میدان بدر ہونے کے بعد سچن ٹنڈولکر32رنز کے ساتھ نمایاں رہے،ان کیخلاف لیون کی ایل بی ڈبلیو اپیل مسترد ہوئی لیکن بعد میں وہ اسپنرکا ہی شکار بنے،اجنکیا راہنے 7،کپتان دھونی24 اور رویندرا جڈیجا43رنز بنانے میں کامیاب رہے، ایشون نے 12 رنزاسکور کیے، بھونیشور کمار 10 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں،ناتھن لیون نے 94 رنز دے کر 5 وکٹیں اپنے نام کیں۔ اس سے قبل کینگروز پہلی باری میں 262 رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہے، پیٹر سڈل نے ففٹی بنائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔