آرمی چیف نے جمہوری عمل جاری رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے شاہد خاقان عباسی

دھرنوں کے باوجود حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، شاہد خاقان عباسی


ویب ڈیسک January 19, 2018
حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے، وزیر اعظم، فوٹو: فائل

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے جمہوری عمل جاری رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے دھرنوں کے باوجود حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت گرائے جانے کی خبروں کو مسترد کردیا اور کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ جمہوری عمل جاری رہے گا اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اس لیے اپوزیشن جماعتوں کی محاذ آرائی اور دھرنوں کے باوجود حکومت نہیں جائے گی اور انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے اندر کوئی گروہ بندی نہیں ہے صرف نکتہ نظر کا اختلاف ہے، میں ضمانت دیتا ہوں کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہیں کیاجائے گا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے ذمہ 450 ارب روپے کے سرکاری واجبات ہیں، پی آئی اے کی نجکاری کسی مخصوص گروپ کو نہیں ہوگی اس حوالے سے دنیا بھر میں اوپن ٹینڈر جاری کیا جائے گا، پی آئی اے یونین چاہے تو ہم اس کے ہاتھ پی آئی اے فروخت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں