سعودی عرب میں دنیا کی بلند ترین عمارت تعمیر کرنے کا ٹھیکا دے دیا گیا

ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی لاگت سے بننے والی یہ عمارت 1 ہزار میٹر بلند ہے جو 2020ء میں مکمل ہوگی


ویب ڈیسک January 20, 2018
ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی لاگت سے بننے والی یہ عمارت 1 ہزار میٹر بلند ہے جو 2020ء میں مکمل ہوگی، فوٹو: بشکریہ عرب نیوز

سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بلند عمارت تعمیر کرنے کا باقاعدہ طور پر ٹھیکا دے دیا گیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برج خلیفہ سے بھی اونچی دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت کو تعمیر کرنے کا باقاعدہ طور پر معاہدہ طے پاگیا ہے۔



عمارت کی ڈویلپر جدہ اکنامک کمپنی نے عمارت کے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کا ٹھیکہ مقامی تعمیراتی کمپنی الفوزان جنرل کنٹریکٹنگ کو دیا ہے یہ تعمیراتی کمپنی 12 ماہ میں صرف انفرا اسٹرکچر تعمیر کرے گی بقیہ کام علیحدہ ہیں۔



بعدازاں عمارت کی فنشنگ اور تکمیل 2020ء تک ہوگی مجموعی طور پر عمارت کی تعمیر پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، یہ عمارت ایک ہزار میٹر (3 ہزار 281 فٹ ) بلند ہوگی جب کہ برج خلیفہ 828 میٹر بلند ہے۔



خیال رہے کہ اس عمارت کو 2013ء میں مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم مختلف رکاوٹوں کے سبب اس کی تکمیل میں تاخیر ہوتی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں