رتیش سدھوانی ’’رئیس‘‘ کے سیکوئل میں شاہ رخ کو کاسٹ کرنے کے خواہشمند

فلم کے سیکوئل میں شاہ رخ خان تو میاں بھائی کا ہی کردار ادا کریں گے، ریتش سدھوانی


خبر ایجنسی January 20, 2018
فلم کے سیکوئل میں شاہ رخ خان تو میاں بھائی کا ہی کردار ادا کریں گے، ریتش سدھوانی۔ فوٹو : فائل

SAINT PETERSBURG: بالی ووڈ ہدایتکار ریتش سدھوانی نے کہا ہے کہ وہ فلم ''رئیس'' کے سیکوئل میں شاہ رخ خان کو دوبارہ کاسٹ کرنا چاہیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریتش سدھوانی فلم ''رئیس'' کا سیکوئل بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ریتش سدھوانی کا کہنا ہے کہ فلم کے سیکوئل میں شاہ رخ خان تو میاں بھائی کا ہی کردار ادا کریں گے تاہم اداکارہ کے نام کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ فلم ''رئیس'' میں شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں