کراچی میں شیڈول قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ملتوی

امن وامان کی صورتحال کے باعث ٹیموں کی جانب سے شرکت سے انکار پر فیصلہ۔

امن وامان کی صورتحال کے باعث ٹیموں کی جانب سے شرکت سے انکار پر فیصلہ. فوٹو: وکی پیڈیا

28 مارچ سے کراچی میں شیڈول45ویں قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ملتوی کر دی گئی۔

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر اور سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سید زاہد علی رضوی کے مطابق بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر پی ایس بی کوچنگ سینٹر پرہونے والے ایونٹ کو موخر کیا گیا، دریں اثناء ذرائع کے مطابق چیمپئن شپ کے التواء کا فیصلہ شہر قائد میں امن و امان کی صورتحال کے باعث چیمپئن شپ میں مدعو مختلف ٹیموں کی جانب سے شرکت سے معذوری کے بعد کیا گیا۔




پی ایس بی کوچنگ سینٹر پر برسوں قبل اپنی مدت مکمل کرنے والی ناکارہ ٹارٹن ٹریک بھی التوا کا سبب بنی، معلوم ہوا ہے کہ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل(ر) اکرم ساہی منگل کو کراچی پہنچ رہے ہیں ، اس موقع پر وہ صوبائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات کے بعدقومی چیمپئن شپ کے انعقاد کے حوالے سے حتمی فیصلہ بھی کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ سے میزبانی کا حق واپس لے کر ایونٹ لاہور یا اسلام آباد بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔
Load Next Story