گینگ وار کارندوں کو بھتہ دینے والے تاجروں کی فہرست تیار

6جنوری کو بھی 2 تاجروں کوگینگ وارکارندوں کو بھتے دینے پرگرفتار کیا گیا تھا۔

بھتہ خوروں کیخلاف کارروائی کی جائے،رینجرز اقدامات کرے،اسماعیل لال پور۔ فوٹو : ایکسپریس

OTJIWARONGO, NAMIBIA:
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گینگ وار کو بھتہ دینے والے تاجروں کی فہرست تیار کرلی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گینگ وار کو بھتہ دینے والے تاجروں کی فہرست تیار کرلی جن میں بیشتر اولڈ سٹٰی ایریا کے تاجر بتائے جاتے ہیں، قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے ایسے تاجروں کے خلاف سختی سے نمٹنے کے لیے تاجروں کی نمائندہ تنظیموں کو واضح پیغام دیا۔

واضح رہے کہ اولڈ سٹی ایریا کی مارکیٹوں سے تاجروں کی جانب سے خود گینگ وارکے کارندوں کو بھتہ دینے کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد رینجرز نے دو تاجروں کو گرفتار کرلیا تھا جب کہ کاغذی بازار کے تاجر محمد اسلم اور ریاض حسین کے نام سے شناخت ہوئی تھی جو 300 روپے فی دکان ہر ماہ گینگ وار کو پہنچاتے تھے۔


اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تاجروں کی تنظیموں کا اجلاس بلایا اور گینگ وارکو بھتہ نہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تاجروں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا چند تاجروں کو وارننگ دیکر بھی چھوڑ دیا گیا۔

اجلاس گزشتہ سال کے آخر ماہ دسمبر میں ہوا تھا اور رواں سال سے بھتہ نہ دینے کا کہا گیا تھا ورنہ وہ گینگ وار کا سہولت کار کہلائے گا، گزشتہ روز رواں سال بھتے نہ دینے کا پہلا واقعہ کھارادر کوچین والا مارکیٹ میں ہوا، اس حوالے سے سندھ تاجر اتحاد کے تاجر اسماعیل لال پور سے رابطہ کیا گیا جنھوں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 45 تاجر ہیں جن کی فہرست کے حوالے سے اجلاس میں بتایا گیا تھا۔

اجلاس میں تاجروں کے ساتھ مکمل تعاون رکھنے اور ان کو تحفظ فراہم کرنے کا بھی کہا گیا اور اگر کوئی دکاندار بھتہ دے گا تو وہ ان کا سہولت کار کہلائے گا، انھوں نے کھارادر میں دستی بم حملے کی سختی سے مذمت بھی کی اور کہا کہ بھتہ خوروں کے خلاف موثرکارروائی کی ضرورت ہے تاہم رینجرز اس سلسلے میں فوری اقدامات کرے، اس سے قبل کوچین والا مارکیٹ سے گینگ وار کو فی دکان 300 روپے بھتہ دیا جاتا ہے۔
Load Next Story