بچی نے اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے کو شناخت کر لیا
عدالت نے بچی کا بیان قلمبند کرنے کے بعد ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور مقدمے کا چالان طلب کر لیا۔
MIAMI:
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم مراد کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
گزشتہ روز پولیس نے گرفتار ملزم مراد کو فاضل عدالت میں پیش کیا ،استغاثہ کی جانب سے بچی کو پیش کیا گیا تھا تاہم اس موقع پر بچی نے عدالت کے روبرو ملزم کو شناخت کیا اور اپنے بیان میں عدالت کو بتایا کہ عدالت میں موجود ملزم نے مجھے پکڑنے کی کوشش کی میرے شور کرنے پر ملزم کو محلے والوں نے پکڑ لیا جب کہ اسی دوران پولیس بھی آگئی جس نے ملزم کو پکڑ لیا۔
عدالت نے بچی کا بیان قلمبند کرنے کے بعد ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور مقدمے کا چالان طلب کر لیا، ملزم کے خلاف محمودآباد تھانے میں مقدمہ درج ہے، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دہشتگردوں کو علاج و معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے مقدمے میں ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے ڈائریکٹر امیگریشن کو خط ارسال کردیا۔
دوسری جانب کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے روبرو دہشتگردوں کی علاج و معالجے سے متعلق ڈاکٹر عاصم حسین کی بیرون ملک جانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے علاج کے لیئے بیرون ملک جانے کی درخواست ایڈوکیٹ اویس کے توسط سے دائر کی، دائر درخواست کے ساتھ احتساب عدالت اجازت نامہ درخواست کے ساتھ منسلک کیا گیا۔
دائر درخواست میں ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ احتساب عدالت نے علاج کے لیئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بھی ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے ڈائریکٹر امیگریشن کو خط ارسال کردیا،عدالت نے 20 جنوری سے 3 فروری تک اجازت دی ہے۔
ادھر احتساب عدالت نے سابق سیکریٹری اقلیتی امور بدر جمیل میندرو اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق نیب کے گواہ کا بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی،احتساب عدالت کے روبرو سابق سیکریٹری اقلیتی امور بدر جمیل مندرو و دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی، عدالت کے روبرو نیب کے ایک اور گواہ نے بیان قلم بند کرادیا،عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ نیب کے مطابق ملزمان پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے جب کہ بدر جمیل میندھرو پر بطور سیکریٹری آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔