قومی ون ڈے کرکٹ کراچی زیبراز اور لاہور لائنزمشترکہ فاتح قرار
فیصلہ کن میچ بارش کی نذز،ملتان ٹائیگرزکے صہیب کوبہترین بیٹسمین کاایوارڈ ملا.
قومی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا فیصلہ کن میچ بارش کی نذر ہوگیا۔
یوں کراچی زیبراز اور لاہور لائنزکو مشترکہ فاتح قرار دیا گیا، دونوں ٹیمیں7لاکھ50 ہزار روپے کی انعامی رقم بھی برابر تقسیم کرینگی،ایونٹ کے بہترین بیٹسمین کا اعزاز ملتان ٹائیگرز کے صہیب مقصود نے حاصل کیا، بیسٹ بولر سیالکوٹ اسٹالینز کے بلاول بھٹی، وکٹ کیپر کراچی ڈولفنز کے سرفراز احمد اور فیلڈر سیالکوٹ اسٹالینز کے شاہد یوسف قرار پائے، ہر کیٹیگری کے بہترین کرکٹر کو 50،50 ہزار روپے انعام سے نوازا گیا۔ قبل ازیں بارش کے باعث پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول میچ تاخیر سے شروع ہوا جس پر انتظامیہ نے مقابلہ 48 اوور فی اننگز تک محدود کردیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق لاہور لائنز کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، عثمان صدیق5 رنز بنانے کے بعد رومان رئیس کی گیند پر منصور جاوید کے ہاتھوں کیچ ہوئے، اظہر13 اور رضا علی ڈار15 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے کہ بارش شروع ہو گئی، اس وقت تک ٹیم نے 8.5 اوورز میں ایک وکٹ پر37رنز بنائے تھے کہ ایک بار پھر بارش نے خلل ڈال دیا، رومان نے چار اوورز میں 15 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔