کراچی میں پولیس اورڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ شہری جاں بحق

تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ایسٹ کو انکوائری افسر مقرر کردیا گیا


ویب ڈیسک January 20, 2018
جوابی فائرنگ میں 2 ڈاکو زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا، پولیس فوٹو: فائل

لاہور: شاہراہ فیصل پرپولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک شہری جاں بحق ہوگیا جب کہ 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں شاہراہ فیصل کارساز پر4 ڈاکو ایئرپورٹ سے آنے والے شہری سے لوٹ مارکررہے تھے کہ پولیس موقع پرپہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نےفائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ 2 ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق شہری کی شناخت مقصود کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا اورمفرورملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

جاں بحق ہونے والا مقصود ساہیوال کا رہائشی تھا جواپنے رکشہ ڈرائیوردوست رؤف کے ساتھ کسی کام سے نکلا تھا کہ راستے میں ایئرپورٹ کی سواری مل گئی، تینوں رکشہ میں ائیرپورٹ جارہے تھے کہ شاہراہ فیصل پر مقصود گولیوں کا نشانہ بن گیا، 6 بہنوں کے اکلوتے بھائی مقصود کی اگلے ماہ شادی تھی۔ بہنوں کی جانب سے الزام عائد کیا جارہا ہے گولی ڈاکوؤں کی جانب سے نہیں بلکہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے چلائی گئی تھی۔

وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نے پولیس مقابلے سے متعلق شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ انورسیال کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی کی کوتاہی سامنے آئی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ایسٹ کو انکوائری افسر مقرر کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |