جناح اسپتال تنخواہ سے محروم ملازمین کے احتجاج پرجواب طلب
مستقلی کیلیے عدالت نے حکم دیا،انتظامیہ عمل نہیں کررہی ہے،ملازمین کاموقف
KARACHI:
جناح اسپتال کی انتظامیہ نے گذشتہ دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم اسپتال کے شعبہ نیوروسرجری میںکام کرنے والے سیکڑوں ملازمین کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیدیا ہے اور ان ملازمین کو پوچھ گچھ کیلیے آج اسپتال انتظامیہ نے طلب بھی کرلیا ہے،ان ملازمین سے اسپتال انتظامیہ نے معلوم کیا ہے کہ آپ نے مظاہرہ اور اخبارات میں خبریں کیوں شائع کرائیں لہٰذا ان ملازمین سے بازپرس کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے۔
واضح رہے کہ جناح اسپتال میں ان ملازمین کو 2007میں اسپتال کے نیوروسرجری ڈپارٹمنٹ میںکنٹریکٹ بنیادوں پر رکھاگیا تھاجن کی تعداد 250 بتائی جاتی ہے، وقت پر تنخواہیں ادا نہ کرنے اور مستقل نہ کیے جانے کی وجہ سے130ملازمین نوکری چھوڑ چکے ہیں جبکہ باقی بچ جانے والے120 ملازمین کو مستقل کیا گیا اورنہ ہی تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں۔
ملازمین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسپتال انتظامیہ 6سال سے مستقل کرنے کی یقین دہانی کرارہی ہے، ملازمین نے بتایاکہ مستقل نہ کرنے اور تنخواہیں وقت پر نہ ملنے پر انھوںنے عدالت میں کیس داخل کیا تھا جس نے جناح اسپتال کی انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ ملازمین کو مستقل کرکے انہیں تنخواہیں ادا کی جائیں، اسپتال انتظامیہ عمل نہیںکررہی ہے۔