واٹر پمپ چورنگی پردکانداروں اور ٹھیلے والوں کا احتجاج

مجسٹریٹ نے بھتہ طلب کیا،دکاندار،تجاوزات سے روکنے پر احتجاج کیا گیا،ایس ایچ او


Staff Reporter August 08, 2012
مجسٹریٹ نے بھتہ طلب کیا،دکاندار،تجاوزات سے روکنے پر احتجاج کیا گیا،ایس ایچ او, فائل فوٹو

KARACHI: شارع پاکستان پر واٹر پمپ چورنگی پر واقع یوسف پلازہ کے دکانداروں اور ٹھیلے والوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا،دکانداروں کا موقف ہے کہ ان سے مجسٹریٹ نے بھتہ طلب کیا ہے،تفصیلات کے مطابق شارع پاکستان پر واٹر پمپ چورنگی پر یوسف پلازہ کے دکانداروں اور ٹھیلے والوں نے مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مجسٹریٹ نے ان سے بھتہ طلب کیا ہے ، نامساعد حالات کے باعث پہلے ہی کاروباری سرگرمیاں کم ہوتی جارہی ہیں، وہ کسی صورت بھی اپنی حق حلال کی کمائی پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ، مظاہرے کے باعث شارع پاکستان پر ٹریفک جام ہوگیا اورگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، ایس ڈی پی او جوہرآباد ڈی ایس پی سلیم اختر صدیقی نے ایکسپریس کو بتایا کہ پرائس کنٹرول کرنے والی ٹیم نے چھاپہ مارا تھا جس کیخلاف دکانداروں نے احتجاج کیا ، ایس ایچ او یوسف پلازہ علی حسن نے کہا کہ واقعہ بھتہ خوری کا نہیں بلکہ دکانداروں کو متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ تجاوزات قائم نہ کریں ، ان کے نہ ماننے پر کارروائی کی گئی ، بعدازاں پولیس نے مذاکرات کے بعد مظاہرین کو منتشر کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں