پولیومہم میں غیرملکی رضاکاروں کاتحفظ یقینی بنانے کی ہدایت

یونیسیف کے رضاکاروں کی آئی جی سندھ سے ملاقات،مہم کے دوران اپنے خدشات سے آگاہ کیا


Staff Reporter August 08, 2012
یونیسیف کے رضاکاروں کی آئی جی سندھ سے ملاقات،مہم کے دوران اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔ فوٹو فائل

آئی جی سندھ فیاض لغاری نے پولیوڈراپس مہم کی افادیت اورمہم میں شامل بین الاقوامی افرادورضاکاروں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اے آئی جی آپریشنزسندھ نعیم شیخ کوسندھ پولیس کافوکل پرسن مقررکرتے ہوئے ہدایات دیںکہ پولیوڈراپس مہم کے دوران کراچی سمیت دیگرشہروں اور علاقوں میں شیڈول کے مطابق مہم میں مصروف اداروں سے مکمل رابطوں میں رہتے ہوئے سیکیورٹی کے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

یہ ہدایات انھوں نے سینٹرل پولیس میں ملاقات کیلیے آنے والے6رکنی وفدکے کراچی میں پولیوڈراپس مہم کے دوران خدشات پردیں۔وفدکی سربراہی یونیسف کی نینسی آزومی نے کی جبکہ دیگر شرکامیں ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن کے پیٹرک بیوفور،فرینک اوسلین،یونیسف کے انڈرون شیلا کادزے اوراقوام متحدہ ڈپارٹمنٹ آف سیفٹی اینڈسیکیورٹی کے ویام آسکرشامل تھیں۔آئی جی سندھ فیاض لغاری پولیو ڈراپس مہم کے دوران آنے والے ناخوشگوار واقعے کی پیش رفت سے وفدکوآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت صوبے کے دیگرشہروں اوراضلاع میں کسی بھی حوالے سے خدمات انجام دینے والے غیر ملکی باشندوںکی سیکیورٹی انتہائی ٹھوس حکمت عمل کے تحت یقینی بنائی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں