بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا ٹائٹل بھارت نے جیت لیا

شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان کو 2 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا

شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان کو 2 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا . فوٹو : ٹویٹر

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت پاکستان کو شکست دے کر چیمپئن بن گیا۔

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بلو شرٹس نے ٹاس جیت کر بولنگ کو ترجیح دی، گرین شرٹس نے مقررہ 40اوورز میں 8 وکٹو ں کے نقصان پر 308رنز بنائے، بدر منیر57، ریاست خان 48 اور نثار علی 47 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر تھے، بھارت نے ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد39ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر عبور کرلیا ، سنیل رامیش 93، اجے ریڈی 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔


بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم دوسری بار عالمی چیمپئن بنی ہے، اس سے قبل پاکستان بھی 2 بار ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے جب کہ جنوبی افریقا ایک بار یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی ٹیم نے 13 جنوری کو گروپ میچ میں بھی پاکستان کو 7 وکٹوں سے مات دی تھی۔ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ فائنل دیکھنے کےلیے آئی سی سی چیف ڈیوڈ رچرڈسن، سابق پاکستانی کپتان ظہیر عباس اور بھارت کے سابق وکٹ کیپر سید کرمانی بھی مدعو کیا گیا تھا۔
Load Next Story