عام انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی آج سے وصول کیے جائیں گے
29مارچ تک جمع ہونگے،دستبرداری کاآخری دن 17 اپریل، حتمی فہرست 18اپریل کو جاری ہوگی
آئندہ عام انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی اتوار 24 مارچ سے وصول کیے جائیں گے۔
کاغذات نامزدگی 24مارچ سے لے کر 29مارچ تک ریٹرننگ آفسران کے پاس جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال 30مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہے گی۔ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 6 سے 9 اپریل تک دائر کی جاسکیں گی جبکہ ان اپیلوں پر فیصلہ 16اپریل تک سنایا جائے گا۔ امیدوار کاغذات نامزدگی 17 اپریل تک واپس لے سکیں گے۔ 18اپریل کو امیدواروں کی حتمیفہرست جاری کی جائے گی، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کیلیے پولنگ 11مئی کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق قانون کے تحت کم از کم 45 روز کا شیڈول جاری کرنے کیلیے وقت بہت کم رہ گیا تھا، اس وجہ سے فیصلہ کیا گیا کہ شیڈول جلد جاری کیا جائے اور اس میں تاخیر کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں۔ امیدواروں کو انتخابی مہم کیلیے 21روزملیں گے۔کراچی سے اسٹاف رپورٹر کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر اتوار سے سٹی وکورٹ میں سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کردیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس کی بھاری نفری سٹی کورٹ کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر تعینات کردی گئی ہے۔
اس سلسلے میں ایس پی کی سربراہی میں3 ڈی ایس پیز ، 7 ایس ایچ اوز اور 9 ایڈیشنل ایس ایچ اوز کو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مامور کیا گیا ہے۔ تمام داخلی و خارجی راستوں میں40 پولیس اہلکار، 20 لیڈیز پولیس اہلکار اور24سے زائد خفیہ اداروں کے اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ آئی جی سندھ نے بم ڈسپوزل اسکورڈ کو بھی سٹی کورٹ میں موجود رہنے کی ہدایات کی ہے جبکہ ایس پی ٹریفک پولیس نے سٹی کورٹ کے اطراف ٹریفک کنٹرول کرنے کی سخت ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔