ایبٹ آباد کمیشنگواہوں کوہراساں کرنے پرتحقیقات کاحکم
جسٹس(ر)جاویداقبال نے کمیٹی بنادی جومعلوم کرے گی کہ کونسی ایجنسی رکاوٹ ڈال رہی ہے
KARACHI:
ایبٹ آبادکمیشن کے سربراہ نے انٹیلیجنس ایجنسیوںکی جانب سے اسامہ بن لادن کی روپوشی اورہلاکت کی تحقیقات میں مدددینے والے گواہوںکوہراساں کرنے کے واقعات کی تحقیقات کاحکم دیاہے۔
کمیشن کے ذرائع کے مطابق گواہوںکے بیانات ریکارڈکرنے کے دوران یہ بات کمیشن کے ارکان کے علم میں آئی کہ انٹیلیجنس ادارے،خاص طورپرآئی ایس آئی،کمیشن کے سامنے پیش ہونے والے گواہوں کوراستے میں روک کران سے پوچھ گچھ کرتی ہے۔جسٹس(ر)جاویداقبال نے ان واقعات کی تحقیقات کے لیے کمیشن سے منسلک بعض فوجی حکام پرمشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جوگواہوںکے بیان کیے گئے مقامات پرجائے اورمعلوم کرے گی کہ کس ایجنسی کے اہلکارکمیشن کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
بعض گواہوں نے کمیشن کوبتایاکہ آئی ایس آئی کے اہلکاران سے پوچھتے رہے کہ کمیشن نے ان سے کیاپوچھااورانھوں نے کیاجوابات دیے۔کمیشن کی تحقیقات تقریباً مکمل ہوچکی ہیں اوراب رپورٹ کی تیاری کاکام جاری ہے۔