الیکشن 540منٹ پولنگہربوتھ پر3سوتک ووٹ درج ہونگے

ووٹرزکو5مراحل سے گزرناہوگا،ہر ووٹروکوووٹ کے اندراج میں5منٹ کاوقت لگ سکتاہے


Staff Reporter March 24, 2013
فوٹو: فائل

الیکشن 2013 میں 540 منٹ کی پولنگ ہوگی،ہر پولنگ اسٹیشن پر12سوجبکہ ایک پولنگ بوتھ پر3سو تک ووٹ درج ہونگے اوراس دوران ووٹرز کو5مراحل سے گزرناپڑے گا۔

انتخابات میں وقت کے تعین کوبھی اہمیت دی جاتی ہے جس کومد نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشن پر ووٹوں کی تعداد کاتعین کرتاہے اس طرح ایک پولنگ اسٹیشن پر12سو تک ووٹ رکھے جاتے ہیں اورایک پولنگ بوتھ 3ووٹوں پر مشتمل ہوسکتاہے،پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہتی ہے۔اس دوران ووٹرزکو 5 مراحل سے گزرنا ہوگاجس میں5منٹ کا وقت لگ سکتا ہے۔



ووٹرپہلے اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرکے پاس جائیگا اور جہاں سے قومی اسمبلی کاپولنگ پیپزرحاصل کرے گااورالیکشن کمیشن کی بک پردستخط وانگوٹھے کانشان ثبت کرے گا،دوسرے مرحلے میں صوبائی ا سمبلی کا پیپرحاصل کرے گادستخط وانگوٹھا لگائے گا،تیسرے مرحلے میں پولنگ افسرووٹر کے انگوٹھے کے بیرونی حصے پر انمٹ سیاہی لگائے گااورایک مہر دے گا۔

جس پر9خانے بنے ہوںگے۔چوتھے مرحلے میںووٹرزمخصوص جگہ پر جاکر اپنے امیدوار کے نشان کے سامنے مہر لگائے گا اور آخری مرحلے میں وہ اسے بیلٹ باکس میںڈال دے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں