کراچی ٹارگٹ کلنگ میں اچانک تیری فائرنگ و تشدد سے مزید9ہلاک

رضویہ میں امام بارگاہ کے قریب فائرنگ سے30سالہ شخص, عثمان آباد میں2جرائم پیشہ نوجوان مارے گئے


Staff Reporter March 24, 2013
اورنگی اوربفرزون میں2ہلاکتیں،ناظم آبادمیں کچراکنڈی سے ایک،تین ہٹی پل کے قریب نوجوان لڑکے اور لڑکی کی لاشیں ملیں،4زخمی فوٹو: فائل

QUETTA/ISLAMABAD: کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں پھرسے اچانک تیزی آگئی،فائرنگ اورتشدد کے نتیجے میں مزید 9افرادہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق رضویہ کے علاقے میں جعفریہ امام بارگاہ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے30سالہ متقی کوہلاک کردیا ، مقتول ٹھیکیدار تھا اور متعدد افراد کے ساتھ اس کاکاروباری تنازع چل رہاتھا،وہ غیرشادی شدہ اورگلبہار کا رہائشی تھا۔ناظم آبادمیں واقع سندھ اسپورٹس کمپلیکس کے قریب کچراکنڈی سے بوری میں بندلاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔

مقتول کی شناخت 35 سالہ طاہر خان کے نام سے ہوئی جوکہ حسن اولیا کالونی کارہائشی تھااورگارمنٹس فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا جبکہ ہوزری مصنوعات کا اس کا اپنا کارخانہ بھی تھا،مقتول کل رات سے لاپتہ اور چار بچوں کاباپ تھا۔کورنگی زمان ٹائون میں ڈھائی نمبرپرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے25سالہ فضل الرحمن ہلاک ہوگیا،مقتول کے قبضے سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہے اوروہ منشیات فروش تھا،مقتول علاقے کا ہی رہائشی تھا۔



عثمان آباد میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے2نوجوان ہلاک ہوگئے، گارڈن پولیس کے مطابق ارسلان اور آصف فٹبال چوک گلی نمبر5میں منا جیلیبی والے کی دکان پربیٹھے ہوئے تھے کہ موٹر سائیکل سوار2 ملزمان نے فائرنگ کردی،دونوں کی عمریں25سے30برس کے درمیان تھیں،دونوں جرائم پیشہ تھے اوران کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج تھے۔اورنگی ٹائون کے علاقے پاکستان بازارمیںغوثیہ چوک پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے32سالہ مہتاب ہلاک ہو گیا،مقتول پولیس کامخبرتھااورنامعلوم ملزمان نے اسے گلشن بہارگلی نمبر 8 میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

مقتول گلشن بہاراورنگی ٹائون کارہائشی اورغیرشادی شدہ تھا۔لیاقت آبادکے علاقے میں تین ہٹی کے قریب بلوچ مسجدوالی گلی سے نوجوان لڑکے اورلڑکی کی لاشیں ملیں جنھیں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا،سپرمارکیٹ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی جس کی عمرتقریباً 25برس تھی اوروہ مشرف کالونی ہاکس بے روڈکارہائشی تھا،وہ پٹیل پاڑہ میں فرنیچرکی دکان پرکام کرتاتھا،جمعے کی صبح وہ دکان پرکام کے بعدرات کوگھرنہ پہنچ سکاجبکہ ہفتے کوایک لڑکی کی لاش کے ساتھ اس کی لاش مل گئی۔

لڑکی کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی،لڑکی کی عمرتقریباً19برس معلوم ہوتی ہے جوشلوارقمیص میں ملبوس ہے جبکہ اس نے سیاہ عبایہ بھی پہناہواہے۔رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تیموریہ تھانے کی حدودبفرزون سیکٹر 15/A4نمک بینک کے قریب مکان نمبرR/1258 کے سامنے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے30 سالہ محمد ندیم شیخ ہلاک ہو گیا۔مقتول 8ماہ قبل اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن سے اس علاقے میں مکان نمبرR/1015 میں کرائے پر شفٹ ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں