علامہ لدھیانوی کی طاہرالقادری سے ملاقاتملکی ترقی پر تبادلہ خیال

کرپشن زدہ افراد سے چھٹکارہ دلانے کیلئے دینی قوتوں کا کردار اہم ہے،سربراہ منہاج القرآن


Numaindgan Express March 24, 2013
آج پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کو خطرات لاحق ہیں، وفد سے گفتگو فوٹو: فائل

اہلسنّت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری سے منہاج القرآن سیکرٹریٹ لاہور میں ملاقات کی جس میں فرقہ واریت کے خاتمے اور اہلسنّت قوتوں کو یکجا کرنے پر اتفاق ، ملکی ترقی اورکرپشن کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے علامہ احمد لدھیانوی کی قیام امن اور اتحاد بین المسلمین کی کاوشوں کو سراہا۔ ملاقات میں ملک کی بہتری کیلیے اہلسنّت دینی قوتوں کو یکجا کرنے پر اتفاق ہوا۔ ڈاکٹرطاہر القادری نے کہا کہ ملک پر مسلط دھوکے بازاورکرپشن زدہ افراد سے چھٹکارہ دلانے کیلئے دینی قوتوں کا کردار اہم ہے۔



علاوہ ازیںپاکستا ن عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہاکہ آج پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کو خطرات لاحق ہیں،آج ہر پاکستانی کو کرپٹ نظام انتخاب کے خاتمے کی جہد مسلسل کا حصہ بننے کا عہد کرنا ہو گا۔ پولنگ ڈے پر پورے ملک میں پولنگ اسٹیشنوں سے دور کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف پر امن دھرنے دیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں