پولیو کی بیماری ختم کرنے کیلیے پرعزم ہیں آصفہ بھٹو زرداری

ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرنیوالے خاندان کے پاس خودجائونگی، پاکستان کو پولیو سے پاک کرینگے


August 08, 2012
اسلام آباد:وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے آصفہ بھٹو زرداری ملاقات کررہی ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

KARACHI: پولیو کے خاتمے کے بارے پاکستان کی خیرسگالی سفیر آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سے پولیو کی بیماری کو ختم کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔ انھوں نے یہ بات منگل کو وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس کے دوران کہی۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کی والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے مہم کا آغاز کیا تھا کیونکہ وہ پاکستان کے بچوں کو اپنے بچے سمجھتی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے انسداد کی مہم کسی ایک سیاسی جماعت تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ سول سوسائٹی اور تمام سیاسی جماعتوں کا مشترکہ مقصد ہے۔

ان خبروں کہ طالبان اس مہم کی مخالفت کررہے ہیں کا حوالہ دیتے ہوئے خیرسگالی سفیر نے انھیں شدت پسند قرار دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ہم پاکستان کو پولیو سے پاک کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرنے والے خاندان کے پاس خود جائیں گی اور انھیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں