امریکا سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ کر جلد دوسرا بڑا آئل پروڈیوسر بن جائیگا رپورٹ

روس فی الوقت 1.1 ملین پیداوار کے ساتھ پہلے اور سعودی عرب 10 ملین یومیہ پیداوار کے ساتھ دوسرا بڑا آئل پروڈیوسر ہے۔


خبر ایجنسی January 21, 2018
روس فی الوقت 1.1 ملین پیداوار کے ساتھ پہلے اور سعودی عرب 10 ملین یومیہ پیداوار کے ساتھ دوسرا بڑا آئل پروڈیوسر ہے۔ فوٹو:سوشل میڈیا

ABBOTABAD: بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) نے کہا ہے کہ امریکا تیل کی پیداوار میں سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ کر جلددوسرا بڑا آئل پروڈیوسر بن جائیگا۔

جمعہ کے روز جاری کردہ اپنی ماہانہ رپورٹ میں آئی ای اے نے کہاکہ امریکی پیداوار 9.9 ملین بیرل تک پہنچ چکی ہے جو گزشتہ 50سال کی بلند ترین سطح ہے جب کہ رواں سال امریکا کے لیے ریکارڈ ساز ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ روس فی الوقت 1.1 ملین پیداوار کے ساتھ پہلے اور سعودی عرب 10 ملین یومیہ پیداوار کے ساتھ دنیا کا دوسرا بڑا کروڈ آئل پروڈیوسر ہے۔

رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتیں 70 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہیں، تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کمپنیوں نے شیل آئل کی پیداوار بھی بڑھا دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں