اسپورٹس فیڈریشن میں سیاست تدارک کیلیے وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا

پاکستان اسپورٹس بورڈ کو آئندہ ماہ تمام اسپورٹس فیڈریشنز کو اسلام آباد میں اکٹھے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


Sports Reporter January 21, 2018
اسپورٹس فیڈریشنز کو ڈھیل دیں تو پارٹیز بن جاتے ہیں، ریاض پیرزادہ۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کھیلوں میں سیاسی مداخلت اور دھڑے بندی کے واقعات کے پیش نظر اسپورٹس فیڈریشنز کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کھیلوں میں سیاسی مداخلت اور دھڑے بندی کے واقعات کے پیش نظر اسپورٹس فیڈریشنز کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اس سلسلے میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کو آئندہ ماہ تمام اسپورٹس فیڈریشنز کو اسلام آباد میں اکٹھے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس طلب کر نے کا مقصد اسپورٹس فیڈریشنز میں سیاست کا خاتمہ کرنا ہے، اجلاس میں کھیلوں کی بہتری کے حوالے سے بھی سفارشات تیار کی جائیں گی، اس ضمن میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیر زادہ نے تصدیق کی کہ وزیر اعظم نے آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتے میں اسپورٹس فیڈریشنز کا اجلاس طلب کیا ہے ، وزیراعظم اسپورٹس فیڈریشن کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

ریاض پیرزادہ نے کہاکہ اسپورٹس فیڈریشنز کو ڈھیل دیں تو پارٹیز بن جاتے ہیں، وزیراعظم اسپورٹس فیڈریشنز کے عہدیداران سے خود ملیں گے تاکہ کھیلوں کی بہتری کیلیے اقدامات اٹھائے جاسکیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |