بھارتی کرکٹ بورڈ پر واجب الادا ٹیکس 860 کروڑ روپے سے متجاوز

گزشتہ مالی سال کے دوران بورڈ پر 1325.31 کروڑ روپے ٹیکس عائد کیا گیا جس میں سے 864.78 کروڑ روپے ادا کیے گئے،سماجی کارکن

گزشتہ مالی سال کے دوران بورڈ پر 1325.31 کروڑ روپے ٹیکس عائد کیا گیا جس میں سے 864.78 کروڑ روپے ادا کیے گئے،سماجی کارکن۔ فوٹو: فائل

HARIPUR:
بھارتی کرکٹ بورڈ پر واجب الادا ٹیکس 860 کروڑ روپے سے متجاوز ہوگیا۔


ایک سماجی کارکن سبھاش اگروال نے معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ سے بی سی سی آئی پر واجب الادا ٹیسٹ کی تفصیل جاننے کیلیے رابطہ کیا تو انھیں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران بورڈ پر 1325.31 کروڑ روپے ٹیکس عائد کیا گیا جس میں سے 864.78 کروڑ روپے ادا کیے گئے، 460.52 کروڑ باقی ہیں جبکہ اس سے پہلے والے سال کے بھی ابھی تک 400 کروڑ روپے ادا نہیں کیے گئے، اس طرح ٹوٹل بقایاجات 860 کروڑ روپے سے زائد ہوچکے ہیں۔

 
Load Next Story