شہر میں کل سے سردی بڑھنے اور بوندا باندی کا امکان

بارش کے مغربی سسٹم کی وجہ سے ہوا ؤں کا رخ تبدیل اور خنکی میں اضافہ ہو سکتا ہے، محکمہ موسمیات


Staff Reporter January 21, 2018
بارش کے مغربی سسٹم کی وجہ سے ہوا ؤں کا رخ تبدیل اور خنکی میں اضافہ ہو سکتا ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: آئی این پی

محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرما کا مغربی بارش کا سسٹم ایران کے قریب موجود ہے جو اگلے دو روز کے دوران کراچی سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ریجنل ڈائریکٹر شاہد عباس کے مطابق موسم سرما کا مغربی بارش کا سسٹم ایران کے قریب موجود ہے جو اگلے دوروز کے دوران کراچی سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں پر اثر انداز ہو سکتا ہے، 22جنوری کو مغربی بارش کے سسٹم کی وجہ سے پید اہونے والے بادلوں کی وجہ سے مطلع کہیں مکمل اور کہیں جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جب کہ اسی سسٹم کی وجہ سے ہواؤں کا رخ تبدیل ہوکر شمال مشرقی سمت ہوسکتا ہے۔

شاہد عباس کے مطابق بادلوں ،ہواؤں کی رفتار میں اضافے کی وجہ سے شہر کا درجہ حرارت گرنے اور سردی کی شدت میں معمولی اضافے کا امکا ن ہے، جبکہ بارش کا سسٹم اندرون سندھ کے لاڑکانہ، سکھر اور جیکب آباد سمیت دیگر چند اضلاع پر ہلکی بارشوں کی شکل میں اثرانداز ہو سکتا ہے

گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11.5ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، دن بھر سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چلتی رہیں جس کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جب کہ آج درجہ حرارت 11سے 13ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔