میانمر مسلم کش فسادات کے بعد میکتیلا میں ہنگامی حالت نافذ

سیکڑوں فوجی تعینات کردیے گئے، بہت سے مسلمان حملوں سے بچنے کیلیے علاقہ چھوڑگئے۔

مسلمانوں کی اِملاک لوٹ لی گئیں،ہلاک شدگان کی درست تعداد کا کوئی اندازہ نہیں. فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD:
میانمر کے قصبے میکتیلا میں مسلم کش فسادات پر قابو پانے کیلیے ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔

سیکڑوں فوجی علاقے میں تعینات کردیے گئے ہیں، میکتیلا میں 3دن تک مسلمانوں پر حملوں کے بعد صدر تھیان سین نے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے،بدھ مت کے پیروکاروں کے حملوں میں 20 مسلمان جاں بحق ہوئے تھے جنکی لاشیں بھی جلادی گئیں۔




تاہم ہلاک شدگان کی درست تعداد کا کوئی اندازہ نہیں ہے۔ بے قابو ہجوم نے مسلمانوں کی اِملاک لوٹ لیں۔ انکے گھروں، دْکانوں اورمساجد کوآگ لگا دی گئی، بہت سے مسلمان حملوں سے بچنے کیلیے علاقے سے چلے گئے ہیں۔
Load Next Story