پنجاب میں کسانوں سے کم دام میں گنا خریدنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی

شوگرملز مالکان کے خلاف مقدمات درج کرکے ملز کے جنرل منیجرز کو گرفتار کرلیا گیا


ویب ڈیسک January 21, 2018
ملزمالکان کاشتکاروں سے کم معاوضے پر زبردستی گنا خرید رہے ہیں۔ ۔فوٹو: فائل

اوکاڑہ میں کسانوں سے سرکاری قیمت سے کم معاوضے پر زبردستی گنا خریدنے والی شوگر ملوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں کسانوں سے کم دام میں گنا خریدنے والی شوگر ملوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جن شوگرملوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ان میں عبداللہ شوگرملز، بابا فرید شوگرملز اور مکہ شوگرملز شامل ہیں۔ ملزمالکان پر الزام ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمت سے کم معاوضے پر کاشتکاروں سے زبردستی گنا خرید رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ اور بابافرید شوگر ملز کے جنرل منیجرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شوگر مالکان کے خلاف کسانوں کا احتجاج

واضح رہے کہ شوگر ملوں کی جانب سے سرکاری نرخوں پر گنا نہ خریدنے کی وجہ سے پنجاب اور سندھ میں کسانوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں