ججز اپنے کام کے سوا سارے کام کررہے ہیں بلاول بھٹوزرداری
جج صاحبان کی زیادہ توجہ سیاسی معاملات پر ہے جس کی وجہ سے انصاف متاثر ہورہا ہے، چیرمین پیپلز پارٹی
پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ ججز اپنے کام کے سوا دیگر سارے کام کررہے ہیں اور ان کی زیادہ توجہ سیاسی معاملات پر ہے جس کی وجہ سے انصاف کی فراہمی متاثر ہورہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اظہارِخیال کرتے ہوئے چئیرمین پیپلزپارٹی بلال بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں لاریفارمزکمیشن قائم ہے اور چاروں صوبوں کے چیف جسٹس اس کمیشن کے رکن ہیں، قانون کے مطابق کمیشن نے سال میں 4 بار اجلاس کرنے ہوتے ہیں لیکن 2015 سے اب تک لاریفارمز کمیشن کا کوئی اجلاس ہی نہیں ہوا۔
بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ ججز انصاف کے سوا دیگر سارے کام کررہے ہیں بلکہ ان کی زیادہ توجہ سیاسی معاملات پر ہے، ججز سیاست دانوں والا کردار ادا کررہے ہیں اور ان کی اپنے کام کے سوا دیگر کاموں پر توجہ کے باعث انصاف متاثر ہورہا ہے۔