زینب قتل کیس کو سستی شہرت کے لیےاستعمال نہیں کرنے دیں گے چیف جسٹس

ہمیں زیادہ بہتر پتہ ہے کہ اس کیس کو کس طرح منطقی انجام تک پہنچانا ہے، چیف جسٹس پاکستان


ویب ڈیسک January 21, 2018
ہمیں زیادہ بہتر پتہ ہے کہ اس کیس کو کس طرح منطقی انجام تک پہنچانا ہے، چیف جسٹس پاکستان ۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ زینب قتل کیس کو سستی شہرت کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ہمیں زیادہ پتہ ہے کہ اس کیس کو کیسے منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سول سوسائٹی کے نمائنڈے عبداللہ ملک کی جانب سے زینب ازخود نوٹس کیس میں فریق بننے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ زینب قتل کیس میں سول سوسائٹی کو بھی فریق بننے کی اجازت دی جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: زینب قتل کیس حل نہ ہونا حکومت اورپولیس کی ناکامی ہوگی

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ عدالتِ عظمیٰ کو زینب قتل کیس میں کسی سول سوسائٹی کی معاونت کی ضروت نہیں، ہمیں زیادہ بہتر پتہ ہے کہ اس کیس کو کس طرح منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ زینب قتل کیس کو سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اس کیس کے ذریعے عوامی پذیرائی حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں۔ عدالت نے سول سوسائٹی کے نمائندے کی متفرق درخواست خارج کردی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: زینب قتل کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں