شاہراہ فیصل پر مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت پولیس ابتدائی بیان سے منحرف

پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان فرار ہوکر دوسری سڑک پرآئے اور رکشہ میں بیٹھ کر فائرنگ کردی، پولیس کا ابتدائی بیان


ویب ڈیسک January 21, 2018
غم زدہ خاندان اور اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے ارباب اختیار سے انصاف کا مطالبہ کیا۔ فوٹو : فائل

NEW DELHI: شاہراہ فیصل پر مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد پولیس نے ریکارڈ کرایا گیا ابتدائی بیان تبدیل کرکے دوسرا بیان تیار کرلیا۔

گزشتہ روز کراچی میں شاہراہ فیصل پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو زخمی جب کہ ایک شہری جاں بحق ہوگیا تھا، پولیس کی جانب سے ریکارڈ کرائے گئے ابتدائی بیان میں کہا گیا تھا کہ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان فرار ہوکر دوسری سڑک پرآئے اور رکشہ میں بیٹھ کر پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شہری مقصود جاں بحق ہوگیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں پولیس اورڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، شہری جاں بحق

پولیس آج اپنے پہلے بیان سے منحرف ہوگئی اور دوسرا بیان تیار کرلیا جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکوؤں نے رکشہ نہ روکنے پر ڈرائیور کے ساتھی پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگیا۔ جب کہ پولیس کی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس پارٹی زخمیوں کو اسپتال لے جانے کی بجائے تھانے لے گئی، سوزوکی پک اپ میں ہلاک نوجوان مقصود اور ملزمان کو تھانے لایا گیا جب کہ اس دوران رکشہ ڈرائیور کا مسافر دوست چیخ کر بتاتا رہا لیکن پولیس نے سنی ان سنی کردی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نقیب اللہ کا پولیس مقابلہ مشکوک ہے، آئی جی سندھ

دوسری جانب مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے نوجوان مقصود کی میت نواحی گاؤں پہنچنے پر کہرام مچ گیا، غم زدہ خاندان اور اہل علاقہ نے احتجاج کیا اور ارباب اختیار سے انصاف کا مطالبہ کیا، مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نوجوان مقصود کی چند دن بعد شادی تھی، مقصود کی منکوحہ نے آرمی چیف، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |