دہری شہریت والوں کوالیکشن لڑنے نہ دیا جائے 89 فیصد پاکستانی
جعلی ڈگری،ٹیکس اوریوٹیلٹی بل نادہند امیدواروں کوبھی الیکشن لڑنے نہ دیا جائے، 88 فیصد عوام.
پاکستانیوں کی واضح اکثریت نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ جعلی ڈگری، ٹیکس اور یوٹیلٹی بل کی ادائیگی نہ کرنیوالے اور دہری شہریت کے حامل امیدواروں کوالیکشن میں حصہ نہ لینے دے ۔
گیلپ پاکستان کی طرف سے کیے گئے سروے کہ پاکستانی عوام کیسے امیدوار چاہتی ہے اور انھوں نے الیکشن کمیشن سے کیا امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں کے دوران چاروں صوبوں کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے 1800 سے زائد شہریوں سے رائے لی گئی۔ عوام سے پوچھاگیاکہ الیکشن کمیشن کوکن امیدواروں کو الیکشن لڑنے سے روکنا چاہیے جنھوں نے اپنی ڈگری کے بارے میں جھوٹ بولاتو جواب میں 88 فیصد عوام نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ایسے امیدواروں کو الیکشن لڑنے سے روکنا چاہیے۔
جنھوں نے اپنی ڈگری کے بارے میں جھوٹ بولا '10فیصدنے ان امیدواروں کی حمایت کی۔ عوام سے پوچھا گیا کہ الیکشن کمیشن کوآئندہ الیکشن کے حوالے سے ان امیدواروں کوالیکشن لڑنے سے روکنا چاہیے جوانکم ٹیکس جمع نہیں کراتے 88 فیصد عوام کا کہنا تھا کہ ٹیکس جمع نہ کرانیوالے امیدواروں کو الیکشن لڑنے سے روکنا چاہیے اور 12 فیصد نے کہا کہ ایسے امیدواروں کو نہیں روکنا چاہیے۔
سروے میں اگلا سوال عوام سے پوچھا گیا کہ کیا الیکشن کمیشن کوآئندہ الیکشن کے حوالے سے ان امیدواروں کو الیکشن لڑنے سے روکنا چاہیے جواپنے یوٹیلٹی بل کی ادائیگی نہیں کرتے جس پر 88فیصد عوام نے جواب دیا کہ یوٹیلٹی بل جمع نہ کروانے امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنا چاہیے جبکہ 12 فیصد عوام نے کہا کہ ایسے افراد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دینی چاہیے۔گیلپ پاکستان کے تعاون سے کیے جانے والے سروے میں اگلا سوال عوام سے پوچھا گیاکہ الیکشن کمیشن کوآئندہ الیکشن میں ایسے امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنا چاہیے جودہری شہریت رکھتے ہیں توجواب میں 89 فیصد عوام نے دہری شہریت والے امیدواروں کوالیکشن میں حصہ نہ لینے کی حمایت کی جبکہ 11فیصد عوام نے کہا کہ ایسے امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے دینا چاہیے۔