سانحہ 12 مئی کیس میں مفرور 16 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

16 مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضابط فواجداری کے تحت اخبار میں اشتہار شائع کرادیا گیا


ویب ڈیسک January 21, 2018
سانحہ 12 مئی کے 7 مقدمات میں مئیر کراچی وسیم اختر ضمانت پر رہا ہیں فوٹو: فائل

سانحہ 12 مئی کیس میں مفرور 16 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ بارہ مئی کے مقدمات میں تفتیشی افسر نے 16 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضابط فواجداری کی دفعہ 87 کے تحت اخبار میں اشتہار شائع کراتے ہوئے انہیں 3 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ ملزمان میں عمیر حسین صدیقی، حق نواز، عبدالاحد، دلدارمیاں، عبدالوحید بھی شامل ہیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمات انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نمبر 3 میں زیرِ سماعت ہیں جبکہ سانحہ 12 مئی کے 7 مقدمات میں مئیر کراچی وسیم اختر بھی ضمانت پر رہا ہیں۔ ملزمان پر قتل، ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ سمیت متعدد الزامات عائد ہیں۔


واضح رہے کہ 12 مئی 2007 کو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور آمریت میں وکلا تحریک کے دوران غیر فعال چیف جسٹس افتخار چوہدری کی کراچی آمد پر سیاسی جماعت کے کارکنوں کی فائرنگ سے وکلا سمیت کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں