راولپنڈی میں بچے سے بدفعلی کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مظاہرے

2 ملزمان نے آٹھویں جماعت کے طالب علم کو اغوا کر کے اس کے ساتھ بدفعلی کی


ویب ڈیسک January 21, 2018
2 ملزمان نے آٹھویں جماعت کے طالب علم کو اغوا کر کے اس کے ساتھ بدفعلی کی۔ فوٹو: فائل

بینک کالونی میں 2 روز قبل بچے کو اغوا کرکے بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا جس کیخلاف علاقے میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ صدر بیرونی کے علاقے بینک کالونی میں 2 ملزمان کی جانب سے آٹھویں جماعت کے طالب علم کو اغوا کر کے بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا، جس پراہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ۔ ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود نامزد ملزمان کے گرفتار نہ ہونے پر ورثا اور تاجر برادری نے دکانیں بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں : قصور میں 8 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد لرزہ خیز قتل

پولیس اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج پر ایس پی صدر اورایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی، ایس پی صدر نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ دوسری جانب اہل علاقہ اور متاثرہ بچے کے والدین نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس اور انتظامیہ کو شام 6 بجے کی ڈیڈلائن دے دی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں : زینب کے سفاکانہ قتل پرجے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی

واضح رہے کہ چند روز قبل قصور میں 8 سالہ بچی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان نے قتل کرکے بچی کی لاش کو کچرا کنڈی میں پھینک دیا تھا، واقعہ کے خلاف ملک بھر میں شدید احتجاج کیا گیا تھا تاہم ابھی تک زینب کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔