کوئٹہ میں فائرنگ سے سانحہ خروٹ آباد میں ملوث سابق تھانیدار جاں بحق

بلوچستان میں گزشتہ 10روز کے دوران 4 اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔


ویب ڈیسک January 21, 2018
موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے فضل الرحمٰن کاکڑ پر فائرنگ کردی فوٹو:فائل

مسجد روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او ایئر پورٹ فضل الرحمٰن کاکڑ جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں مسجد روڈ سے ملحقہ سڑک پر سابق ایس ایچ او ایئرپورٹ فضل الرحمٰن کاکڑ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ بلوچستان میں گزشتہ 10 روز کے دوران 4 سیکورٹی اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ جاں بحق پولیس آفیسر فضل الرحمٰن کاکڑ 2011 میں ایس ایچ او ایئرپورٹ تعینات تھے جس کے دوران خروٹ آباد کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس اور ایف سی کی فائرنگ سے دو خواتین سمیت 5 چیچن باشندے ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد انکوائری ٹیم نے فضل الرحمن کاکڑ کو عہدے سے برطرف کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔