عافیہ موومنٹ کا دہشت گردی سے تعلق نہیںڈاکٹر فوزیہ صدیقی

عافیہ کی رہائی کے امکانات نظر آتے ہی ظالم رکاوٹیں کھڑی کرنے لگتے ہیں.

عافیہ کی رہائی کے امکانات نظر آتے ہی ظالم رکاوٹیں کھڑی کرنے لگتے ہیں۔ فوٹو: فائل

امریکا میںجرم بے گناہی میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ عافیہ موومنٹ کا غیر قانونی معاملات اور دہشت گردی کے واقعات سے تعلق جوڑنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں بلکہ بدترین دشمن ہیں۔

عافیہ موومنٹ کا ان واقعات سے کوئی تعلق نہیں، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا میں جوڈیشل کمپلیکس پشاور پر حملے اور عافیہ بریگیڈ کے حوالے سے آنے والی خبروں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اعلان کیا کہ جب بھی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے امکانات روشن نظر آتے ہیں تو وہ قوتیں جنھوں نے عافیہ اور اس کے 3 معصوم بچوں کو اغوا کرکے تاریک عقوبت خانوں میں رکھا۔




مظالم ڈھائے اور 86 سال کی سز ا دلوائی، قوم کی معصوم بیٹی ڈاکٹر عافیہ کاتعلق دہشت گردی کے واقعات سے جوڑ کررہائی کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے لگتی ہیں، انھوں نے کہا کہ عافیہ بریگیڈ کے عنوان سے شائع ہونے والی خبروں کا عافیہ موومنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور جو تعلق جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے وہ مصنوعی اور جعلی ہے۔

انھوںنے کہا کہ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ جب عافیہ کو 86 سال کی سز ا سنائی گئی تو عدالت سے جیل جاتے ہوئے الوداعی کلمات میں عافیہ نے کہا تھا کہ ''مجھ پر ناقابل بیان مظالم ڈھائے گئے ہیں جنھیں میںکبھی نہیں بھول سکتی لیکن میں اپنے نبی کریمؐ کی سنت پر چلتے ہوئے تمہیں معاف کرتی ہوں''۔
Load Next Story