گلگتاستورجیل سے تمام قیدی سرکاری اسلحے سمیت فرار

فورسز نے داخلی اورخارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا


News Agencies August 08, 2012
فورسز نے داخلی اورخارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا , فائل

ڈسڑکٹ جیل استور میں شدید ہنگامہ آرائی کے بعد تمام قیدی سرکاری ہتھیارسمیت فرار ہوگئے۔ ہنگامہ آرائی میں ایک جیل وارڈن زخمی بھی ہوا۔

منگل کو ذرائع کے مطابق 6 جیل اہلکاروں میں سے 4 اہلکار پانی لانے کیلیے نکلے توقیدی 2جیل وارڈنزکوقابوکرکے فرار ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر استور کے حکم پر فورسز نے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ایک ہفتے میں دیامر اور استور سے 9 قیدی فرار ہونے کے بعد گلگت بلتستان کی جیلوں اور تھانوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں