ایک سال پہلے کہا تھا کہ لوگ پاناما کوبھول جائیں گے خواجہ آصف
پاناما میں سیکڑوں نام تھے جو استغاثہ کے منتظر ہیں،خواجہ آصف
وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایک سال پہلےکہاتھا کہ لوگ پاناما کوبھول جائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ آصف کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ایک سال پہلےکہاتھا کہ لوگ پاناما کوبھول جائیں گے جب کہ ایک جانب تو پاناما کیس میں نہ ہی نواز شریف کا نام ہے اور نہ ہی فیصلے میں اُن کا نام لیا گیا ہے۔
خواجہ آصف نےکہا کہ نواز شریف کی مقبولیت بتاتی ہے کہ لوگ پاناما کیس کو سمجھتےہیں جب کہ پاناما میں سیکڑوں نام تھے جو استغاثہ کےمنتظرہیں لیکن میں آج پھرکہتا ہوں لوگ پاناما کوبھول گئے ہیں۔