بھارت طرز عمل بدلے کیوں کہ خطے کا مستقبل امن سے وابستہ ہے وزیر داخلہ

خطے کی بدامنی پاکستان ہی نہیں بھارت کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے، احسن اقبال


ویب ڈیسک January 21, 2018
مسئلہ کشمیر پر بھارت کو مذاکرات شروع کرنا ہوں گے، احسن اقبال ۔ فوٹو : فائل

GENEVA: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بھارت کو اپنا طرز عمل بدلنا ہوگا کیوں کہ خطے کا مستقبل جنگ سے نہیں امن سے وابستہ ہے۔

شکر گڑھ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو اپنا طرزعمل بدلنا ہوگا کیوں کہ خطے کا مستقبل جنگ سے نہیں بلکہ امن سے وابستہ ہے، خطے کی بدامنی پاکستان ہی نہیں بھارت کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے جب کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت کو مذاکرات شروع کرنا ہوں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 شہری شہید

وزیر داخلہ نے پاک بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے کہا کہ اگر بھارت پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنا چاہتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہم تیار ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 شہری شہید اور 3 افراد زخمی ہوگئے جب کہ دفتر خارجہ نے فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔